فائزر نے بھی کورونا کے علاج کیلئے گولی پیش کردی، 89فیصد مؤثر

واشنگٹن: ’مرک‘ کے بعد فائزر نے بھی کووِڈ 19 کا علاج کرنے والی گولی پیش کردی ہے جو اس بیماری کی شدت قابو میں رکھتے ہوئے اسپتال میں داخلے اور موت کے امکان کو 89 فیصد کم کرتی ہے۔

گزشتہ روز فائزر کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کووِڈ 19 کی نئی دوا، جسے ’’پیکس لووِڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، طبّی آزمائشوں میں ان کی توقعات سے زیادہ مؤثر اور کامیاب ثابت ہوئی۔

پیکس لووِڈ کی یہ طبّی آزمائشیں یورپ، شمالی و جنوبی امریکا، افریقہ اور ایشیا میں کی گئیں جن کےلیے کووِڈ 19 کے تین ہزار مصدقہ مریض بطور رضاکار بھرتی کرنے کا منصوبہ تھا۔