اسلام آباد: سائنو فارم، سائنو ویک کی ویکسین لگوانے والے افراد کو برطانیہ کا سفر کرنے کے لئے اہل قرار دے دیاگیا ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے۔، برطانیہ نے سائنو فارم، سائنو ویک اور کوویکسین کو بھی ویکسینیشن فہرست میں شامل کر لیا۔
پاکستان سے ان ویکسینز کے ساتھ ویکسینیٹڈ افراد بھی 22 نومبر سے برطانیہ جا سکیں گے۔