پشاور:نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی عام فروخت پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
وزارت قومی صحت نے نوزائیدہ بچوں کے لئے ماں کے دودھ کے متبادل ڈبے کے دودھ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وزارت قومی صحت کے نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے مسودے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
قانون کے مطابق بچوں کے لئے دودھ تیار کرنے والی کمپنیاں اور ڈاکٹرز کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔
کمپنیوں کو دودھ میں شامل اجراء ئے ترکیبی کی مقدار اور معیارکے حوالے سے قانون سازی کی جائیگی قانون میں بچوں کے دودھ کے عام فروخت پر پا بندی کی تجویز ہے دودھ صرف میڈیکل سٹورز پر فروخت کیا جائے گا صرف ڈاکٹر کے نسخے پر بھی فروخت کرنے کی اجازت کی تجویز ہے۔