نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 8 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 566 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78 ہزار 114 تک جا پہنچے ہیں جن میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 26 ہزار 590 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 958 ہے جن میں سے ایک ہزار 167 کی حالت تشویشناک ہے۔