اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کوسائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے۔
منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔