ملک میں کورونا کیسز کی شرح 68۔0 فیصد تک آگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 33 ہزار  862 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 231 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ جبکہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔