اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن معطل کردی۔
این سی او سی کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کو جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت مذکورہ عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن 15 تا 27 نومبر تک معطل رہے گی۔
کورونا ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ قومی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔