کورونا کیخلاف موثر اینٹی وائرل گولی کی مارکیٹ میں جلد دستیابی کا امکان

عالمی وبا کورونا کےخلاف موت کے خطرے کو 90 فیصد کم کرنے والی گولی پیکسلووڈ کے استعمال کے لیے اقدامات میں تیزی آگئی ہے،اورفوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظوری ملنےکی صورت میں چند ہی ہفتوں میں میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہو گی۔

دوا ساز امریکی کمپنی فائرز  نے اپنی گولی پیکسلووڈ ( Paxlovid)  کورونا مریضوں کو دینےکے لیے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو منظوری کی درخواست دےدی ہے۔

کلینکل ٹرائل کےمطابق پیکسلووڈ اسپتال میں داخلے یا موت کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظوری ملنےکی صورت میں اینٹی وائرل گولی چندہفتوں میں میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہو گی۔