اسلام آباد:پاکستان میں پینے کے لیے دستیاب صرف 39 فیصد پانی محفوظ ہونے کا انکشاف ہو اہے۔
پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر محفوظ پانی کے استعمال سے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں کیے گئے انکشاف کے مطابق پاکستان میں پینے کے لیے دستیاب صرف 39فیصد پانی محفوظ جبکہ 61 فیصد پانی غیر محفوظ ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ہر تیسرے گھر میں کینسر کا مریض نظر آ رہا ہے، وجہ پانی میں آرسینک کی موجودگی ہو سکتی ہے ۔