این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 22 ہزار 562 ہوگئی جبکہ کورونا سےیومیہ اموات کی تعداد میں بھی کمی آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 3 اموات رپورٹ ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 37 ہزار 148 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 322 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.86 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 663 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 82 ہزار 195 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 562 ہے۔