لاہور: لاہور میں سموگ کے باعث سرکاری اور نجی سکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتی سموگ کے باعث شہر کے سرکاری اور نجی سکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہفتہ، اتوار اور پیر کو سکول بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ سموگ کے باعث لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے.
گزشتہ کئی دنوں سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے.
گزشتہ روز بھی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔