پولیو کے سبب پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار، تین ماہ کی توسیع 

 جنیوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان اور افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کیلئے بدستور خطرہ ہیں، پاکستان میں پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین اور ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہوگی، پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 ء  میں عائد کی گئی تھیں۔