آج کل چونکہ اس پھل کا موسم ہے اس لیے یہ آپ کو ہر طرف دکھائی دے گا- اور اس کے قیمتی فائدے دیکھتے ہوئے ایسے افراد کو بھی لازمی اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے جو اسے پسند نہیں کرتے-
املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔
املوک میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو تیز طاقتور بناتا ہے جس بیماریاں آسانی سے حملہ آور نہیں ہوسکتیں- املوک میں پائے جانے والے وٹامنز جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔
اس پھل میں شوگر کنٹرول کرنے٬ وزن میں کمی لانے اور قبض کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس کے علاو کمر درد ، گلے کی سوزش، خراش، سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد کی صورت میں املوک کا استعمال بہت مفید ہے۔
املوک بڑی آنت کی خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے نظام انہضام درست رہتا ہے۔ دل کے بیماریوں میں بھی اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپینڈکس کے درد اور معدے کی خرابیوں کو بھی دور کرتا ہے۔
املوک میں ایسے غذائی اجزاﺀ بھی موجود ہوتے ہیں جو انسان کو نہ صرف کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ صحت کو مزید بہتر بھی بناتے ہیں-
املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔