لاہور میں ٹرین ڈرائیورز نے بازار سے دہی لینے کیلئے ٹرین روک دی 

ٓاسلام آباد:ٹرین روک کردہی لینے جانے والے ڈرائیورزکومعطل کردیاگیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل ہونے کے بعدوزیرریلوے  نے دونوں ڈرائیوروں کومعطل کرنے کاحکم دیا

منگل کووفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر ایکشن لیے لیا۔

 گزشتہ روز لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔

 وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

  وفاقی وزیر ریلوے  اعظم سواتی نے کہاکہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اگر آئندہ بھی کو ئی ایسا واقعہ پیش آیاتواس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے گا۔

 پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔