بھارتی ضلع کے دو دیہاتوں میں جانوروں مابین اپنی نوعیت کی عجیب پرتشدد انتقامی جنگ چھڑ گئی، جس میں بندروں نے اب تک 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ماردیا ہے۔عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین یہاں پہنچے لیکن وہ ایک بھی بندر کو نہیں پکڑ سکے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے ماجل گون کے ضلع میں انتقام کی آگ سے بھرے بندروں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف اوقات میں کتوں کو گھسیٹے ہوئے بلندی پر لے گئے اور انہیں نیچے پھینک دیا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر قتل کیا ۔ اس کے بعد بندر شدید غضبناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر ماررہے ہیں۔ اسطرح مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق جنگجو بندروں نے پورے ضلع میں قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی فوج علاقے میں گشت کرتی اور اس دوران نظر آنے والے کتے یا اُس کے بچے کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں، عام طور پر وہ بچے کو اونچے مقام پر لے جاکر نیچے پھینک دیتے ہیں۔
ریوڑ کی صورت میں آنے والی بندروں کی فوج گشت کے دوران گلی ، سڑک پر نظر آنے والے انسانوں کو بھی نہیں بخشتے اور انہیں بھی زخمی کردیتے ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ بندروں نے ایک ماہ کے دوران اب تک 250 کتے کے بچوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مکینوں نے بتایا کہ اُن کے گاؤں میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد جنگلی بندر ہے جبکہ اب علاقے میں کتے کا کوئی بچہ نظر نہیں آرہا کیونکہ انہوں نے سب کو مار دیا جبکہ بڑے کتے بھی علاقے سے ہجرت کر گئے ہیں۔
اس وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی آمد و رفت بہت زیادہ مختصر کردی جبکہ وہ جنگلی بندروں سے بہت زیادہ خوفزدہ بھی ہیں کیونکہ یہ گھروں میں داخل ہوکر سب چیزیں تہس نہس کردیتے ہیں۔
محکمہ جنگلات نے بندروں کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔