برازیل کے دو سیاسی رہنماؤں کے درمیان تنازعہ باکسنگ رنگ میں حل ہوگیا 

برازیلیا:فیصلہ ڈائیلاگ سے نہیں باکسنگ سے ہوگا، برازیل میں دو سیاسی رہنماؤں نے اپنے تنازع کا فیصلہ باکسنگ رنگ میں باہمی مقابلے سے کیا ہے۔

برازیلین میئر اور سابق کسان کونسلر کے درمیان مکسڈ مارشل آرٹس کی فائٹ دیکھنے کے لیے شائقین بھی آئے، امپائرنگ بھی ہوئی۔

دونوں کے درمیان واٹر پارک کے معاملے پر تنازع تھا، لڑائی میں میئر جیت گئے تو مسئلہ ان کی مرضی کے مطابق حل ہونے پر اتفاق ہوگیا۔

فائٹ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا اور اس طرح ایک مثبت سرگرمی کے ساتھ تنازع بھی حل ہوگیا۔