اسلام آباد: وفاقی وزیر اوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68 فیصد اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کے پی میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید بتایاکہ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسی نیشن میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔