پاکستان میں اومی کرون کے75 کیسزکی تصدیق

 اسلام آ باد: وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں 27 دسمبر تک اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

 وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17، لاہور میں 13 اومی کرون کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مجموعی کیسز میں سے 12 افراد کا تعلق انٹرنیشنل ٹریول (بین الاقوامی سفر) سے تھا۔

 حکام نے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کردیا ہے،متاثرہ افراد کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا کی اقسام میں تبدیلی کے باوجود ویکسینیشن اورایس او پیز پرعمل لازم ہے، تمام منظور شدہ ویکیسن وبا سے بچا ؤمیں انتہائی موثر ہیں۔

 وزارت صحت نے شہریوں پر ویکسین لگوانے کیلیے زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ویکیسن کی دونوں خوراکیں اور اہل افراد  بوسٹر بھی لگوائیں۔