سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38مزدور ہلاک  

خرطوم:سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس میں سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے۔

سوڈان کی مقامی منرل ریسورس کمپنی کا کہنا تھاکہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا بتانا تھاکہ واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 700 کلو میٹر دور کے علاقے میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق اس کان میں کام باضابطہ طور پر بند تھا تاہم مقامی مزدوروں نے  اپنی مدد آپ کے تحت اس میں کام شروع کیا جس کے بعد واقعہ پیش آیا۔