دیگرویرینٹ مقابلے اومیکرون پھیپھڑوں کیلئے کم نقصان دہ، نئی تحقیق

برطانوی تحقیق میں انکشاف ہوا ہےکہ کورونا دیگراقسام مقابلے اومیکرون ویرینٹ پھیپھڑوں کوکم نقصان پہنچاتا ہے،جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے اومیکرون  سے متاثرافراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان بھی 50 فیصد کم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق میں انکشاف ہواکہ اومی کرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہے اور  جن افراد نے ویکسین کی تین خوراکیں لگوائیں ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح انتہائی کم جب کہ غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے بوسٹر ڈوز لگوانے والےافراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان 81 فیصد کم ہے۔