اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کل سے ملک بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں این سی او سی نے لکھا کہ 30سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں بوسٹر ڈوز آخری خوراک سے6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائیگی۔
این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث ایس اوپیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں اور ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔