اسلام آباد: چین نے 60 ہزار فوجی لداخ کے سرحدی حصے پر تعینات کردیے ہیں جہاں پر بھارتی فوجی موجود ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ چین نے انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرنا شروع کردیا ہے تاکہ لائن آف کنٹرول پرفوجی آمدورفت تیز ہوسکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کئی ایک جگہوں پر تو بھارتی اور چینی فوج آمنے سامنے موجود ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کو چینی انفراسٹرکچر اور بڑھتی ہوئی فوج کی تعیناتی سے خطرات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔