شکرقندی کولیسٹرول گھٹانے میں مفید غذا

 واشنگٹن:شکرقندی کولیسٹرول جیسے عارضے کو کم کرسکتی ہے شکرقندی نہ صرف ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاسکتی ہے بلکہ کووڈ کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی فضا میں بھی ہمارے لیے امنیاتی ڈھال بھی بن سکتی ہے۔

کولیسٹرول خون کو گاڑھا کرتا ہے جس سے فالج اور عارضہ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پھریہی کولیسٹرول دل کی شریانوں میں سخت پلاک بننے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو ایک جسمانی عارضہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

شکرقندی روزانہ کھانے سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طرح فالج اور امراضِ قلب کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

 شکرقندی میں سب سے اہم جزو ریشہ (فائبر) ہے جو خون کو تندرست پیمانے پر رکھتا ہے۔ اس کا ریشہ زود ہضم ہوکر آنتوں میں جذب ہوجاتا ہے۔