'سفید گردن فینٹل'جنوبی ایشیاء میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ

سفید گردن فینٹل White-throated Faintal جس کا سائنسی نام Rhipidura albicollis ہے ایک خوبصورت نوبی ایشیائی پرندہ ہے جو اپنی خوبصورت دم کی وجہ سے پرندوں کی فیملی میں اپنی انفرادیت رکھتی ہے۔

فین ٹیل نسل کی امتیازی خاصیت ان کی دم ہے جو پھیلائی ہوئی حالت میں ہاتھ سے جھلانے والی پنکھی کی سی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

یہ فین ٹیل پاکستان بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان ،چین، برونائی، کمبوڈیا، نیپال، ملائشیاء، انڈونیشیاء، تھائی لینڈ اور ویتنام میں ملتی ہے۔اس کا مسکن جنگلات و نیم جنگلی علاقے، گھاس کے میدان ، جھاڑ اور باغات ہیں۔اس فینٹل کی خوراک میں کیڑے مکوڑے، پتنگے، گبریلے ، مکھیاں اور مکڑیاں وغیرہ شامل ہیں ۔
وائٹ تھروٹڈ فین ٹیل اپنا پیالہ نما گھونسلہ درخت کی کم گھنی شاخوں کے بیچ تعمیر کرتی ہے۔
اس کا بریڈنگ سیزن مختلف خطوں میں مجموعی طور فروری تا مئی ہوتا ہے۔
فی سیزن مادہ فینٹل 2 سے 4 انڈے دیتی ہے جنہیں 13 دن تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں ۔
پیدائش کے بعد چوزے 2 ہفتے تک والدین کے زیرنگرانی پلتے ہیں۔