ملک میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد سے متجاوز

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار  449 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔جبکہ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 675 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔