ویکسین بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی نئی حد مقرر

این سی او سی نےانسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی ہے،جبکہ 18 سال سے زائد عمر افراد 15 جنوری سے بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بوسٹر ڈوز کا آغاز گزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے 50 سال سے زائد عمر افراد کی حد مقرر تھی، اور بعد میں 30 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔