کوہاٹ:کویت میں مقیم ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیورکی قسمت جاگ اًٹھی جہاں وہ کویت کے کمرشل بینک سے 15 لاکھ دینار کی انعامی رقم جیتنے پر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔
محمدحنیف نامی پاکستانی کویت میں ایک آئل کمپنی میں گزشتہ 18 سال سے ڈرائیورہے اور اپنی محنت مزدوری کرتا ہے۔
محمدحنیف نے گزشتہ 9 سال سے کویت کے مقامی کمرشل بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے جہاں گزشتہ روزمحمد حنیف نے بینک کے نجمہ اکاؤنٹ کے ذریعے 15 لاکھ دینار کی انعامی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ساڑھے 87 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
کویتی میڈیا اورکویت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور محمدحنیف کویت کے کمرشل بینک کے نجمہ اکاؤنٹ سے 15 لاکھ دینار کی انعامی رقم جیت کر انتہائی خوشی کا اظہارکرتاہے۔
محمدحنیف کا تعلق پاکستان سے ہے جو گزشتہ 18 سالوں سے کویت میں تیل کی ایک کمپنی میں ٖڈرائیورہے۔
بینک حکام کے مطابق جب پاکستانی ڈرائیور محمدحنیف کاانعام نکل آیا تو اْس وقت وہ پاکستان میں چھٹیوں پر تھا۔
گزشتہ دنوں کویت واپس پہنچنے پر کویت کے کمرشل بینک نے محمدحنیف کو 15 لاکھ دینار کی جیتی ہوئی انعامی رقم حوالے کردی اور یوں پاکستانی ڈرائیورکی قسمت جاگ اْٹھی اور وہ کروڑپتی بن گیا۔