پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری

ریاض:سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کابینہ کا ورچوئل اجلاس منگل کو خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں بین الاقوامی برادری خصوصاً سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے اور دنیا میں قیام امن کے لیے ایسے جارحانہ رویوں کو روکنے کے لیے حرکت میں آئیں۔

اجلاس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدوں کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان غیرقانونی نشہ آور اشیا اور سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔

اجلاس میں سعودی عرب کی حکومت اور کویت کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔