ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں میں مزید توسیع

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤکے پیش نظر تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں سکول کھلے رہیں گے۔ 

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا  کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دے دی۔ 

تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے اور 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 

 10فیصدسیکم شرح والے شہروں میں 12سال سیزائدعمر طلباکیاسکول کھلے رہیں گے تاہم 12سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلبا کو سکول آنے کی اجازت ہو گی۔

10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف ایام میں سکول آئیں گے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد سکول آسکے گی۔

10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طلبا آئیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

 یکم فروری سے 12سال سے زائد عمر طلباکی ویکسینیشن لازم ہو گی، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہو گا۔