شعیب ملک ماڈلنگ میں عائشہ عمر کے شاگرد نکلے۔۔!!

معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک ان سے فوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتے تھے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وہ میرے  پرانےدوست بھی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل اپنے اور شعیب ملک کے وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ سے متعلق عائشہ عمر نے کہا کہ شعیب کے ساتھ فوٹوشوٹ اچھا رہا، وہ کافی شرمیلے ہیں،شعیب مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتےتھے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔