ملک میں کورونا سے مزید 29اموات،7978نئے کیسز سامنے آگئے

 اسلام آ باد: ملک میں کورونا  سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو  نے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی۔

ملک بھر میں 7ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ،ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو گئی۔

 اتوار کو این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ چار چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو گئی، 12لاکھ 88 ہزار 738 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 7ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی، 24 گھنٹے کے دوران 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 1455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420،سندھ میں 5 لاکھ 40 ہزار 23 کیسز، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 92 ہزار 519 اور بلوچستان میں 34 ہزار 348 کیس رپورٹ ہیں۔

 اسلام آبادایک لاکھ 26 ہزار 473،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 37 ہزار 572 ہوگئی ہے۔