لاہور: اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو سیشن کورٹ سے ریلیف نہ ملا، سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے میرا کی اپیل کا فیصلہ سنایا۔
اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی جس میں فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔
اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا اپنی اپیل میں مؤقف تھا کہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہوں، عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامی تیار کروایا اور وہ انہیں بدنام کررہا ہے۔ اداکارہ کی اپیل پر 3 برس تک سماعت جاری تھی.