بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سکہ اچھال کر بالی وڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اپنے دلکش انداز اور پیاری مسکراہٹ سے لوگوں کے دلوں میں بسنے والی پریتی زنٹا نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بالی وڈ کی ٹاپ اداکاروں کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔
اب انہوں نے خود انکشاف کیا ہے کہ ان کے اس کامیاب کیریئر کا آغاز سکے کے ذریعے کیے گئے ٹاس سے ہوا۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریتی نے بتایا کہ کہ اگر ٹاس ان کے حق میں نہ ہوتا تو شاید وہ اداکاری کا انتخاب نہ کرتیں، انہیں شیکھر کپور کی فلم 'تارا رم پم پم' کی پیشکش کی گئی تو اس کو کرنے کا فیصلہ انہوں نے قسمت پر چھوڑ دیا۔
سیمی گریوال کے ساتھ بات چیت میں پریتی زنٹا نے کہا کہ یہ پرفیکٹ کہانی لگتی تھی مگر میں نے فیصلہ کیا کہ اگر یہ میری قسمت ہے تو میں ٹاس کروں گی اگر ہیڈز آیا تو میں یہ فلم کروں گی اور اگر ٹیل آیا تو میں نہیں کروں گی۔
اگرچہ پریتی زنٹا کا ہیڈز ہی آیا مگر'تا را رم پم پم' ریلیز نہیں ہو سکی اور انہوں نے ٹاس کا فیصلہ آنے پر بالی وڈ میں قدم رکھا دیا۔ برسوں بعد، تا را رم پم کو ایک مختلف ہدایت کار سدھارتھ آنند اور مختلف کاسٹ سیف علی خان اور رانی مکھرجی کے ساتھ بنایا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو میں، پریتی نے کہا کہ یہ 'تقدیر' ہے کہ وہ تارا رم پم کا حصہ نہیں تھیں، یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں فلم کے لیے رابطہ نہ کیے جانے پر دکھ ہوا ، انہوں نے کہا، میرے منہ سے صرف ایک ہی بات نکلی، 'اوہ'۔