رپورٹس کے مطابق دادو، کاچھو اور کیرتھر کے علاقوں میں جلدی مرض وبائی شکل اختیار کر گیا,لیشمینیا مخصوص مکھی سینڈفلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے،سندھ کےمتاثرہ علاقوں میں اب تک 1500 سے زائد شہری لیشمینیا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایچ اوڈاکٹر عبدالحمید شیخ کا کہنا ہے کہ لیشمینیا ایک مخصوص مکھی سینڈفلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے، سینڈ فلائی مکھی پاک افغان سرحدی علاقوں سے دیگر علاقوں میں پھیل رہی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مکھی کے کاٹنے سے خارش اور زخم ہو جانے سے مریض کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں طبی امدادمیں مصروف ہیں، متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔