انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول 

پشاور: عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے۔

 انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر افغان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے بارے میں بتایا ہے۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ افغانستان کی ایک نوجوان لڑکی نے انہیں خط بھیجا ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ وہ لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کر رہیں‘ لیکن طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ لڑکی سکول دوبارہ نہیں جا سکی۔

 اداکارہ نے لکھا کہ افغان خواتین کو محض پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے گرفتار کئے جانے کے بعد اس افغان لڑکی نے یہ خط لکھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی باہر نہیں جا سکے گی اور نہ ہی بول سکے گی۔