علی گُل پیر کی قبر سے ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل۔۔!!

معروف کامیڈین و گلوکار علی گُل پیر نےسوشل میڈیا پر زیر گردش  اپنی موت حوالے جھوٹی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے خبر پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں! میں وفات پاچکا ہوں اور یہ ٹوئٹ اپنی قبر سے کررہا ہوں۔

یوٹیوب پر اپنے ویوز بڑھانے کی خاطر یوٹیوبرز اکثر جھوٹی سرخیوں پر مبنی خبریں بناتے ہیں تاکہ لوگ حیران ہوکر ویڈیوز دیکھیں، ماضی میں بھی کئی اداکاروں کے انتقال اور جھوٹی شادیوں کی خبریں وائرل رہیں۔
تاہم حال ہی میں اس کا شکار علی گُل پیر بنے جن کے انتقال کی خبر کا اسکرین شاٹ وائرل ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی گل پیر کی تصویر کے ساتھ ایمبولینس کی تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کیپشن میں بتایا گیا کہ 'علی گل پیر کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی، انتقال؟' ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا کہ 'گھر میں ماتم، چاہنے والے غمزدہ'۔

خبر کو شیئر کرتے ہوئے کامیڈین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جی ہاں! میں وفات پاچکا ہوں اور یہ ٹوئٹ اپنی قبر سے کررہا ہوں۔

علی گُل پیر کی ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جب کہ چند افراد نے یوٹیوب پر ایسی خبریں پھیلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔