کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے متعلق چند انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حریم شاہ کا شوہر بلال شاہ سندھ پولیس کا سپاہی تھا جسے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر یکم اکتوبر 2021 میں برطرف کیا گیا تھا۔
اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں بلال شاہ پر بھتہ جمع کرنے، منشیات فروشی اور مساج سنٹرسے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فون لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ میں بلال شاہ کے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے، 21ستمبر 2021 کو ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی اور 3 شوکاز نوٹس بھیجے،کسی نوٹس کا جواب نہ دینے پر بلال کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے اور کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی، بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں۔
سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگو گاڑی کہاں سے آئی، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران بھی حیران ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ کا بھائی بھی منشیات فروشوں سے رابطوں پر پولیس سے برطرف ہوچکا ہے اور گزشتہ دنوں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں منشیات فروشی میں گرفتار بھی ہوا تھا۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے اپنے اوپر لگائے گئے پولیس رپورٹ میں الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔بلال شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اس وقت پولیس سمیت کسی سرکاری محکمے سے تعلق نہیں ہے۔
سندھ پولیس کے محکمے سے تعلق سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھاکہ شوق کے لیے پولیس میں بھرتی ہوگیا تھا لیکن جاتا نہیں تھا۔'میں میرٹ پر بھرتی ہوا تھا'انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس کی نوکریاں پیسے دے کر خریدی جاسکتی ہیں۔
بلال شاہ نے پنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بلاول ہاس میں نوکری نہیں کی اور ویگو نہیں اس سے بہت اچھی اچھی گاڑیاں ہیں،کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے۔جم انسٹرکٹر ہوں ڈیفنس میں اپنا جم ہے، تین سال سے جم چلا رہا ہوں اور یہی ذریعہ معاش ہے، حکومت کو ٹیکس دیتا ہوں لیکن یاد نہیں کتنا ٹیکس دیتا ہوں۔
حریم شاہ سے شادی سے متعلق سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تاریخ یاد نہیں، میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی۔