این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2۔8 فیصد سے ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار749 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 50 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ 1731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔