خلیل الرحمان قمر لکھتے بہت اچھا اور بولتے بہت بُرا ہیں: صرحا اصغر

پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر متعلق کہا  کہ وہ لکھتے بہت اچھا اور بولتے بہت بُرا ہیں۔

نجی ٹی وی کے  پروگرام میں دونوں مہمانوں سے میزبان نے کچھ تیکھے اور کچھ دلچسپ سوالات پوچھے ، شو کے مختلف سیگمنٹس میں صرحا اور فیصل سبزواری نے عوام کی آراء پر مبنی رائے پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صرحا نے کہا کہ عمران خان کے سوا پاکستان کو کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا، انہیں اگلے پانچ سال بھی ملنے چاہئیں۔

انہوں نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے کہا کہ وہ لکھتے بہت اچھا اور بولتے بہت بُرا ہیں۔

صرحا کا کہنا تھا کہ اداکارہ سجل علی ، صبا قمر سے زیادہ بہترین اداکارہ ہیں۔

بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہاں سے کام کی پیشکش ہوئی تو آنکھیں بند کرکے قبول نہیں کروں گی، انڈسٹری میں کامیاب اداکار کا بیٹا یا بیٹی یا کوئی اور رشتہ دار ہونے کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔

صرحا اصغر کا کچھ اداکاروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی کامیاب لیکن اداکاری میں ناکام ہیں۔