پیر ا سٹا مول کی قلت کی وجہ کیا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان کی خصوصی گفتگو

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ بخار کی گولی پیراسٹامول  کی سپلائی مارکیٹ میں آٹھ سے دس دن میں نارمل ہوجائے گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن ہورہاہے،اگلی باروزارت صحت کانام دس بہترین وزارتوں میں آجائے گا۔

ان خیالات کااظہارمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ  ملک میں پیراسٹامول کی قلت کی دوجوہات ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیراسٹامول کے خام مال کی قیمت بڑ ھ گئی تھی اورکورونا کی وجہ سے طلب میں اضافہ ہواہے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ڈریپ نے پیراسٹامول کی قیمت میں اضافے کی سمری بھیجی ہے جو ہم نے کابینہ کو بھیج دی ہے ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تحت قیمت میں اضافہ کی کابینہ منظوری دے گی۔

اس کے ساتھ پیراسٹامول کی ذخیرہ اندوزی نہ ہواس کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں 8سے دس دن کے اندر پیراسٹامول کی سپلائی میں بہتری آجائے گی۔

 دس بہترین وذارتوں میں وزات صحت کا نام نہ آنے پرانہوں نے کہاکہ یہ اچھا مقابلہ ہے اگلی بار ہمارا نام بہترین وزارتوں میں آجائے گا۔