کورونا سے مزید 39 اموات،3498 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے  مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق جبکہ 3498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا مثبت کیسز کی شرح   6.02 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے  58 ہزار 77   ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار  498 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح  6.02   فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ 1663 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔