رنبیر سے پہلے سے شادی ہوچکی ہے ، عالیہ بھٹ

بالی وڈ کی اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور  رنبیر کپور کی شادی کے لیے ان کے مداح بے صبری سے منتظر ہیں لیکن عالیہ بھٹ نے اس حوالے سے ایک انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیاکو دیے گئےانٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی اور شادی میں تاخیر سے متعلق کیے گئے سوال پر  عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ایک پرانے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی وبا کورونا نے اپنا کھیل نہ کھیلا ہوتا تو وہ اور رنبیر اب تک شادی کر چکے ہوتے۔

دوران انٹرویو عالیہ بھٹ نے کہا کہ لیکن میں خیالوں میں رنبیر کپور سے پہلے ہی شادی کر چکی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ بہت عرصہ پہلے ہی میری شادی رنبیر سے ہو چکی ہے۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ لیکن جو بھی ہوتا ہے اس کے لیے ایک وجہ ہوتی ہے اور ہماری شادی جب ہوگی وہ ایک صحیح وقت پر اور بہت خوبصورت انداز میں ہوگی۔ 

دوسری جانب  رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر چہ مگوئیاں جاری ہیں  اور  قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جوڑا رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔