عالمی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پربھارتی اداکارہ کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پشکش کا انکشاف کیا ہے
اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔
عمران عباس سے فرح اسد اللہ نامی صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہییں گے؟ جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں بولی ووڈ فلم ‘فتور’ میں کترینہ کیف کیساتھ کام کرنے کی پیش ہوئی تھی جس کی فلم بندی مقبوضہ کشمیر میں ہونا تھی۔
اداکار عمران عباس نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے 9 ماہ میرا انتظار کیا مگر مجھے ویزہ نہیں ملا جس کے بعد فلم سازوں نے ادتتیا رائے کو کاسٹ کرلیا۔