پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا اور سنگ میل عبور

ملک میں کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں لگانے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا،مجموعی طور پر 9کروڑ 22 لاکھ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی گئی۔

 وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی تقریباً نصف آبادی کو کوروناویکسین کے دونوں ڈوز لگائے گئے،ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9کروڑ 22 لاکھ لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

 وفاقی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی 20 کروڑ خوراکیں لگا دی گئی ،جبکہ ہم مکمل ویکسین کروا کر ہی کورونا کے خلاف لہر کا رخ موڑ سکتے ہیں۔