بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیہ نے اسلام قبول کرلیا؟

بھارت کے مشہور اداکار ٹیکو تلسانیہ کی داڑھی اور  ٹوپی میں ایک  تصویر  سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے کے بعد چہ مگوئیاں جاری  ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ٹیکو تلسانیہ کو سفید سوٹ میں ٹوپی پہنے اور داڑھی میں دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پریہ ویڈیو وائرل ہوئی اور کہا جارہا تھا کہ ٹیکو تلسانیہ دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔

اب بھارت کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کسی حقیقی ویڈیو کے بجائے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو ہے۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار کے اسلام قبول کیے جانے سے متعلق دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں اور ٹیکو آج بھی ہندو فیملی  سے تعلق رکھتے ہیں۔