اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت پاکستان نے کورونا وائرس کے کیخلاف ویکسینیشن مہم میں 20 کروڑ خوراکیں دئیے جانے پر پاکستان کومبارکباد دی ہے۔
کورونا کی عالمی وبا کیخلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی اورکوششوں کا عالمی سطح پربھی اعتراف کیا جارہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے 20 کروڑ خوراکیں دئیے جانے پرحکومت پاکستان کومبارکباد دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت پاکستان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں 20 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت پاکستان نے مزید کہا کہ یہ کامیابی حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اورویکسیشین کے عمل کے لئے ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔