حبا بخاری نے آریز احمد سے دوسری شادی کا حق چھین لیا

اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد کی دوسری شادی سے  متعلق نکاح نامے پر شرط عائد کرانے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار جوڑی کچھ دن قبل نجی ٹی وی کے پروگرام کی مہمان بنی تھی جس دوران انہوں نے ملکی سیاست سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں حبا نے بتایا کہ انہیں شوہر آریز احمد کی دوسری شادی پراعتراض ہے جس پر آریز کا کہنا تھا کہ حبا نے ان سے  نکاح نامے پر لکھوایا ہے کہ انہیں دوسری شادی کی اجازت نہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا اور کہا کہ  لڑکیوں کو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے میں لکھوانا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے۔