سابقہ اداکارہ نوربخاری نے انسٹاگرام اسٹوری پر تانگے کی تصویر شیئر کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہم سب کو اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔
نور بخاری نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔
قبل اذیں یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے بھی ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا قوم کو ارطغرل اس لیے دکھایا جارہا تھا تاکہ عوام گاڑی کے بجائے گھوڑوں پر سفر کریں۔
واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 159 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔ حکومت کے اس اقدام پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا پیٹرول مہنگا ہے تو کم استعمال کرنا چاہئے۔