مہلک کورونا نے مزید 31 زندگیوں کو نگل لیا

این سی او سی کے  مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں دوران مہلک وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق جبکہ 1360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا مثبت کیسز کی شرح  3.26 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے  41 ہزار 597 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار  360 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح   3.26 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 31 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ 1302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔