امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھی حجاب پر پابندی کی مذمت کردی

اسلام آباد: امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھارت میں حجاب پر پابندی کی سوشل میڈیا پر مذمت کردی۔ 

 سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی ماڈل نے لکھا کہ بھارت، فرانس، بیلجیم سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک جو خواتین کیخلاف فیصلے کرتے ہیں میں ان سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ غور کریں، یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ آپ خواتین کو بتائیں وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں۔

 بیلا حدید نے مزید لکھا کہ فرانس میں خواتین کو سکول میں سر ڈھکنے کی اجازت نہیں، نہ ہی کھیلوں میں حصہ لینے کی۔ 

انہوں نے کہا کہ فرانس میں آپ حجاب پہن کر سرکاری نوکری نہیں کر سکتے نہ ہی ہسپتالوں میں کام کر سکتے ہیں۔

 انٹرن شپ حاصل کرنے کے لیے زیادہ تر یونیورسٹی کہیں گی کہ اس کے لیے ایک ہی طریقہ ہے کہ حجاب اتار لیا جائے۔